شيخ کامل کي شناخت

شيخ کامل ہونا چاہئے اور اس کے پہچاننے ميں اکثر غلطي ہوجاتي ہے لہذا اس کي پہچان معلوم کرنا ضروري ہے. سو پہچان يہ ہے کہ:

  1. علم دين بقدر ضرورت رکھتا ہو خواہ پڑھ کر يا علماء کي صحبت سے
  2. عمل ميں مستقيم ہو
  3. امر بالمعروف و نہي عن المنکر طالبين کو کرتا ہو
  4. کسي مسلّم شيخ سے تعلق رکھتا ہو
  5. علماء سے نفور نہ ہو ان سے استفادے ميں عار نہ کرے
  6. اس کي صحبت ميں رغبت آخرت و نفرت عن الدنيا کي خاصيت ہو

پس جس شخص ميں يہ علامتيں ہوں وہ کامل ہے اس سے ارتباط پيدا کرلو